29 اکتوبر، 2025، 11:55 AM

یورپ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب پراسرار ڈرون مار گرایا گیا

یورپ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب پراسرار ڈرون مار گرایا گیا

ایسٹونیا میں روسی سرحد کے قریب واقع کیمپ ریڈو میں ڈرون کی موجودگی کی نشاندہی کے نیٹو کی مشرقی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بالٹک ریاست ایسٹونیا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایک نامعلوم ڈرون کو امریکی فوجی اڈے کے قریب مار گرایا گیا ہے جہاں امریکی فوج کی 7ویں کیولری رجمنٹ کا 5واں اسکواڈ تعینات ہے۔

ایسٹونین ڈیفنس فورسز کی ترجمان لیس واکسمین کے مطابق، اتحادی افواج نے 2ویں انفنٹری بریگیڈ کے کیمپس کے قریب ڈرون پرواز کی نشاندہی کی جن میں سے ایک کو اینٹی ڈرون رائفل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم مار گرائے گئے ڈرون کو تاحال برامد نہیں کیا جاسکا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب نیٹو نے مشرقی یورپ میں اپنی فضائی نگرانی بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل 9 ستمبر کو پولینڈ نے روس پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا، جب ایک درجن سے زائد ڈرونز اس کی حدود میں داخل ہوئے۔ ایک ہفتے بعد، پولش وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے بتایا کہ دو بیلاروسی شہریوں کو وارسا میں سرکاری عمارتوں کے اوپر ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ روس نے دونوں واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

اس کے علاوہ، 19 ستمبر کو ایسٹونیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تین روسی MiG-31 لڑاکا طیارے اس کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور دس منٹ سے زائد وہاں موجود رہے۔

روسی وزارت دفاع نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرواز بین الاقوامی قوانین کے مطابق تھی اور کسی ملک کی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

News ID 1936186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha